بین الاقوامی

امریکا سلامتی کونسل اور آئی اے ای اے کو دھمکیاں دے رہا: حسن روحانی

امریکا سلامتی کونسل اور آئی اے ای اے کو دھمکیاں دے رہا ہے ایرانی صدر حسن روحانی امریکا کے تباہ کن اقدامات دنیا کی نظروں کے سامنے لے آئے۔

ایران کے صدرحسن روحانی نے اجلاس سے خطاب کیا انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور آئی اے ای اے پر دباؤ بڑھانے سے متعلق امریکا کے تباہ کن اقدامات کی جانب اشارہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک جانتے ہیں کہ امریکا کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کو سبوتاژ کرنے پر ایران کا رد عمل کیا ہو گا۔ سلامتی کونسل کے رکن ممالک امریکی سازشوں اور منصوبہ بندیوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

صدر حسن روحانی نے امریکہ کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لئے ایرانی درخواست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو امریکی دباؤ اور سازشوں میں نہیں آنا چاہئیے۔

Related Articles

Back to top button