بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ اگر 2020 کا صدارتی الیکشن ہار گئے تو پھر کیا کریں گے؟ امریکی صدر کا اہم اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر 2020 میں صدارتی الیکشن ہار گیا تو پھر کچھ اور کروں گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ مشتبہ افراد کو روکنے کے لیے گلے کو مضبوطی سے پکڑنے کو ختم کرنا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چوک ہولڈز پر پابندی عائد کرنا اچھی چیز ہے کچھ حالات کے لیے ہمیں اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ملک میں پولیس کا مضبوط قانون دیکھنا چاہتا ہوں۔

دوسری جانب امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے واشنگٹن میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چہل قدمی پر معذرت کر لی ہے۔

ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس ماحول میں ان کی موجودگی سے یہ تاثر گیا کہ امریکی فوج ملکی سیاست میں ملوث ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیشنڈ افسر کی حیثیت سے اور وردی میں وہاں موجودگی وہ اپنی غلطی سمجھتے ہیں، انہیں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے سفاکانہ قتل پر غصہ ہے۔

مارک ملی نے صدر ٹرمپ کی اس تجویز کی پھر مخالفت کی کہ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ملک میں فوجی دستے تعینات کیے جائیں۔

Related Articles

Back to top button