بین الاقوامی

امریکہ نے بھارت کو ایک دہشت گرد اور خانہ جنگی کا شکار ملک قرار دے دیا

امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو ایک دہشت گرد اور خانہ جنگی کا شکار ملک قرار دے دیا ہے۔

بھارت کے بین الاقوامی سطح پر چین اور امریکہ سے معاملات پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو ایک دہشت گرد اور خانہ جنگی کا شکار ملک قرار دے دیا۔

صابر شاکر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا رہا ہے، انتقام لیا جا رہا ہے اور مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی صابر شاکر نے گزشتہ روز انکشاف کیا تھا کہ اس وقت بھارت کی جانب سے امریکہ سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ بھارت افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں شامل ہونا چاہتا تھا لیکن اسے شامل نہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ صابرشاکر نے مزید انکشاف کیا تھا کہ دوحا میں ہونے والے امن معاہدے میں بھی پاکستان کی جانب سے شاہ محمود قریشی نے شرکت کی تھی لیکن بھارت کی جانب سے کسی نے شرکت نہیں کی تھی، اس لئے بھارت اور امریکہ کے درمیان کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔

تجزیہ نگار نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ بھارت اور چین کے معاملات پر بھی امریکہ کی جانب سے بھارت سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے کہ بھارت نے چین کے سامنے ہار کیوں مان لی، تاہم یاد رہے کہ کچھ دن قبل بھارت کو لداخ میں چینی افواج سے شکست کا سامنا ہوا تھا۔ تاہم بھارت کے اقلیتوں پر مظالم کی داستانیں دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں، کس طرح بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے اور انہیں تنگ کر رہا ہے، اس کا اندازہ ساری دنیا کو ہے۔

بھارت کی جانب سے کورونا کی صورتحال میں بھی ان مظالم کا سلسلہ تھم نہیں رہا جس کے بعد اب صابر شاکر کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو ایک دہشت گرد اور خانہ جنگی کا شکار ملک قرار دے دیا ہے۔ صابر شاکر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا رہا ہے، انتقام لیا جا رہا ہے اور مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button