بین الاقوامی

ایمریٹس ایئر لائن کا فضائی آپریشنز کب تک معمول پر آنے امکان؟ اہم خبر آ گئی

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس ایئر لائن کے صدر ٹم کلارک کا کہنا ہے کہ کمپنی کے آپریشنز معمول پر آنے میں 4 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے، آئندہ 6 سے 9 ماہ انتہائی مشکل ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس ایئر لائن کے صدر ٹم کلارک نے کہا ہے کہ کمپنی کے آپریشنز کو کچھ حد تک معمول پر آنے میں 4 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

ٹم کلارک کا کہنا تھا کہ سال 23-2022 اور 24-2023 تک حالات کچھ حد تک معمول پر آنا شروع ہوں گے اور کمپنی ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر اپنے آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کے قابل ہوگی۔

ایمریٹس پہلے ہی اپنے کئی ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کر چکی ہے، ایمریٹس کمپنی 1 لاکھ ملازمین پر مشتمل ہے اور 270 بڑے جہازوں کی مالک ہے۔

کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث کمپنی نے اپنے آپریشن مارچ کے آخر میں معطل کر دیے تھے، جو صرف بیرون ممالک میں پھنسے مسافروں کی واپسی کے لیے دو ہفتوں بعد بحال کیے گئے۔

ایمریٹس کے صدر ٹم کلارک کا کہنا ہے کہ کچھ فضائی کمپنیاں کرونا سے پیدا ہونے والے معاشی حالات کا مقابلہ نہ کرنے کے باعث بند ہو جائیں گی، آئندہ 6 سے 9 ماہ انتہائی مشکل ہوں گے، اس سے پہلے کبھی ہمیں ایسی خوفناک صورتحال کا سامنا نہیں رہا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سنہ 2020 میں بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو 314 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ یوں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال محصولات میں مزید 55 فیصد کمی ہو جائے گی۔

ٹم کلارک کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں فضائی کمپنیاں معاشی مسائل سے دو چار ہیں جس کی وجہ سے جہازوں کی خریداری بھی متاثر ہو رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button