امریکی صدر اپنے ہی منہ میاں مٹھو بن گئے، ٹویٹ میں ابراہم لنکن کے بعد اپنا نام لے لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ابراہم لنکن کے بعد سیاہ فام کمیونٹی کیلئے سب سے زیادہ کام کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے40 سال سے سیاست میں ہونے کے باوجود کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن ساری زندگی سیاسی طور پر کمزور رہا۔

امریکی سیاہ فام شخص کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد امریکہ میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جس کے بعد واشنگٹن سمیت تقریباً 13 شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر دیگر ممالک میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

شکاگو میں احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی سے پولیس اہلکاروں سمیت12سے زائد افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جب کہ مختلف شہروں میں100 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں