بین الاقوامی

صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت سے علحیدگی کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فنڈز ڈبلیو ایچ او کے بجائے عوامی صحت کے منصوبوں پر لگائیں گے، فنڈنگ اب دنیا میں صحیح مقصد کے لیے استعمال ہوگی، امریکی شہریوں کا تحفظ جاری رکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا کی اجارہ داری ختم کریں گے، ٹرمپ کی ٹوئٹر بند کرنے کی دھمکی

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت چین کے بہت قریب ہے اور چین کا ڈبلیو ایچ او پر مکمل کنٹرول ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں غلطی کی۔

انہوں نے چین پر الزام عائد کیا کہ چین نے ڈبلیو ایچ او پر غلط رپوٹنگ کے لیے دباؤ ڈالا اور اب کورونا وائرس پر دنیا چین سے جواب چاہتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین دنیا میں موت اور تباہی پھیلانے کا ذمہ دار ہے کیونکہ اس نے عالمی وبا پھیلائی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا صحافی کو چین سے سوال پوچھنے کا مشورہ

امریکی صدر نے چینی عہدیداروں، افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں اور کہا کہ چین نے امریکہ کے صنعتی راز چرائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین نے ہانگ کانگ کی سیکیورٹی پر زبردستی کنٹرول حاصل کیا، چین کہتا ہے کہ اس نے قومی سلامتی کے باعث ہانگ کانگ کا کنٹرول حاصل کیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی انفرادی حیثیت ایک مرتبہ پھر ختم ہو گئی، ہانگ کانگ کا اسپیشل ٹریٹمنٹ خٹم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت چین کی کٹھ پتلی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے لیے چین کا قومی سلامتی کا بیانہ قابل قبول نہیں، ہانگ کانگ کی آزادی ختم کرنے والے چین کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Related Articles

Back to top button