بین الاقوامی

اقامہ ہولڈرز کی واپسی سے متعلق اماراتی حکومت کا اہم فیصلہ، بڑی خوشخبری سنا دی

کورونا کی وبا کے باعث فضائی سفر معطل کرنے کے بعد اماراتی حکومت نے 19 مارچ کو ان اقامہ ہولڈرز کی امارات واپسی پر پابندی عائد کر دی تھی جو دیگر ممالک میں موجود تھے۔ تاہم اب اماراتی حکومت نے دیگر ممالک میں مقیم امارتی ویزہ ہولڈرز کو امارات واپسی کی اجازت دے دی ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ اور فیڈرل اتھارٹی فارآئڈنٹیٹی فار سٹیزن شپ نے بیرون ملک موجود اقامہ ہولڈرز کوآئندہ پیر یکم جون 2020 سے امارات واپس آنے کی اجازت دی ہے تاہم اس کے لیے اقاموں کا موثر ہونا ضروری ہے۔

فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی فار سٹیزن شپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو اقامہ ہولڈر امارات واپس آنا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر اپنا اندراج اتھارٹی کی ویب سائٹ پردستیاب سروسsmartservices.ica.gov.ae پر کروا لیں۔ رجسٹریشن کے بعدانہیں امارات واپسی کا اجازت نامہ مل جائے گا۔اجازت نامے کے حصول کے لیے آن لائن درخواست دینا ہو گی۔اس کے ساتھ اقامہ اور موثر پاسپورٹ کی فوٹو کاپیاں بھی منسلک کرنا ہوں گی۔

اس کے علاوہ امارات سے باہر جانے کی وجہ بھی بتانی ہو گی۔ اس مقصد کے لیے ثبوت کے طور پر اپنی کمپنی، تعلیمی ادارے، طبی ادارے یا سیاحتی دورے کی صورت میں فلائٹ ٹکٹس کی کاپیاں بھی اپ لوڈ کرنی پڑیں گی۔یہ دستاویزات Jpeg, Jpg یا pdf فارمیٹ میں ہونی چاہئیں، جن کا سائز 2MB سے زیادہ نہ ہو۔ اس پراسس کے بعد آپ کو ایک ڈرافٹ نمبر مِل جائے گا، جس کی مدد سے آپ دوبارہ اپنے ایپلیکیشن فارم پر جا سکتے ہیں۔

توجدی سروس کی ایپلی کیشن سبمٹ کرانے کی کوئی فیس وصول نہیں کی جا رہی۔ ایپلی کیشن مکمل ہو جانے کے بعد آپ کے ای میل پر درخواست کا ٹریکنگ نمبر بھیج دیا جائے گا۔ جس کے بعد آپ کو اپنی درخواست کی منظوری کا انتظار کرنا ہو گا۔ اگر آپ کو اپنی ایپلی کیشن سبمٹ کرانے میں کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو ایسی صورت میں وزارت خارجہ کے رابطہ نمبر+971249655228 یا +97192083344 پررابطہ کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس @MOFAICUAE پر بھی اپنی پریشانی بتائی جا سکتی ہے۔

اس وقت ایمریٹس اور اتحاد ایئر لائنز کی جانب سے اماراتی ویزہ ہولڈرز کی واپسی کے لیے محدود پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ اسی لیے آپ صرف اسی وقت اپنی ٹکٹ بُک کروائیں جب آپ کو وزارت خارجہ کی جانب سے اپروول نمبر موصول ہو جائے۔ اپروول نمبر موصول ہونے کے بعد کسی بھی ایئر لائنز سے امارات کے لیے ٹکٹ کی بکنگ کروائی جا سکتی ہے۔امارات واپس آنے والوں کو اپنا کورونا ٹیسٹ کروانا ہو گا جبکہ 14 روز قرنطینہ میں بھی گزارنے ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button