بین الاقوامی

حرمین شریفین میں عام نمازیوں کے بغیر نماز عید ادا کیوں کی جائے گی؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) میں نماز عید اداکرنےکی منظوری دے دی۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں 24 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی تاہم کورونا وائرس کے باعث مساجد میں نمازوں کو محدود کردیا گیا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے مملکت بھر کی مساجد میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور عوام سے گھر میں ہی نماز پڑھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

سعودی حکومت نے مساجد کی انتظامیہ کو عید کی تکبیرات لاؤڈ اسپیکر پر پڑھنے کی اجازت دی ہے ۔

دوسری جانب سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) میں نماز عید اداکرنےکی منظوری دے دی۔

حرمین پریذیڈنسی کےسربراہِ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے مطابق حرمین شریفین میں نماز عید کیلئے عام نمازیوں کی شرکت معطل رہے گی اور صرف حرمین شریفین کے عملے کے ارکان نماز ادا کرسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرمین کو وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے نماز عید میں عوام کی شرکت معطل رہے گی۔

Related Articles

Back to top button