بین الاقوامی

کورونا وائرس: نرس پر تھوکنے والی متاثرہ خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا

امریکا میں کورونا وائرس کا شکار ایک خاتون نے اسپتال کی نرس پر تھوک دیا، پولیس نے مذکورہ خاتون کو گرفتار کرلیا۔

مذکورہ واقعہ امریکی شہر اوسویگو میں پیش آیا جہاں ایک مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 33 سالہ سنتھیا میئرس نامی خاتون اسپتال پہنچیں تھی تاہم ڈسچارج پیپرز مکمل نہ کرنے پر اس کی انتظامیہ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اس نے ایک نرس کے منہ پر تھوک دیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنتھیا نے خود کو کرونا وائرس کا مریض بتایا تھا۔

پولیس نے فوراً خاتون کے گھر پہنچ کر اسے گرفتار کرلیا، مذکورہ خاتون پر سنگین جرائم کی شق عائد کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ مہلک وائرس سے اب تک 90 ہزار 980 اموات ہوچکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button