بین الاقوامی

کورونا وائرس کے وار، سعودی وزارتِ صحت نے عوام کے لیے اہم بیان جاری کردیا

ترجمان سعودی وزارت صحت ڈاکٹر العبد العالی نے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے تین بڑے اسباب بتا دیے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کا پہلا سبب بڑے پیمانے پر مملکت میں ایکٹیو کرونا ٹیسٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کورونا سے متاثر ایسے افراد سامنے آ رہے ہیں جن میں ابھی تک وائرس کی علامات نمایاں نہیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق دوسرا سبب گنجان آبادی میں ٹیسٹ مہم ہے، ایسے مقامات پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد ہیلتھ سینٹر یا اسپتالوں سے رجوع نہیں کرتے اور انہیں پتہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ وائرس میں مبتلا ہیں۔

ڈاکٹر العبد العالی کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرین میں اضافے کا تیسرا سبب معاشرے کے غلط طور طریقے اور رسم و رواج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سماجی تقریبات میں شرکت، خاندانوں کا مل جل کر افطار کرنا اور اجتماعی ملاپ کا رواج بھی اس کا باعث بن رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2736 نئے کیس ریکارڈ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 54752 ہوگئی۔

Related Articles

Back to top button