بین الاقوامی

امریکی صدر ٹرمپ نے دس سالہ پاکستانی نژاد بچی کو ہیرو قرار دیدیا

پاکستانی نژاد دس سالہ بچی کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیرو قرار دیا ہے۔

اس بات کا اعلان پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘پر جاری کردہ ایک پیغام میں کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے دیے جانے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے ہیروز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ایک دس سالہ پاکستانی نژاد بچی لیلیٰ خان کو ہیرو تسلیم کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

 

پاکستانی نژاد لیلیٰ خان نے مقامی طبی کارکنان اور فائر فائٹرز کو کوکیزکے 100 باکس پیش کیے تھے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بچی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تعریفی اسناد بھی دی ہیں اور اس کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button