بین الاقوامی

قطر میں ماسک نہ پہننے پر دنیا کی سخت ترین سزا نافذ، عوام بوکھلاہٹ کا شکار

قطر میں عوامی جگہوں پر ماسکس نہ پہننے پر دنیا کی سخت ترین سزا نافذ کردی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف ممالک الگ الگ طریقے کی پابندی اور جرمانے عائد کر رہے ہیں اور اب ایسا ہی خلیجی ملک قطر کی جانب سے کیا گیا ہے۔ قطر کی جانب سے ماسکس نہ پہننے پر…

قطر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عوام کے درمیان ماسکس نہ پہننے پر 3 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خیال رہے کہ قطر میں اس وقت 32 ہزار سے زائد کورونا متاثرین ہیں۔

اس نئے قانون کے تحت خلاف ورزی کرنے والے کو 3 سال تک جیل کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ 55 ہزار ڈالر تک کا جرمانہ ہوگا۔اب تک مملکت میں کورونا سے ہونے والی 15 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

مملکت میں پچھلے کچھ دنوں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب تک مقامی اور تارکین وطن کے مجموعی طور پرایک لاکھ سے زائد ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

مملکت میں جو کورونا کے مریضوں کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یہ کیسز کے بلند ترین سطح پر ہونے کی نشانی ہے۔اس کے بعد آہستہ آہستہ مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی نظر آئے گی۔

Related Articles

Back to top button