بین الاقوامی

عازمین حج کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا۔۔۔۔

عازمین میں سے 80 فیصد سے زیادہ ایسے افراد ہیں جن کی عمریں 50 برس سے زیادہ ہیں اور انھیں کورونا سے زیادہ خطرہ ہے، سنگاپور کی اسلامی مذہبی کونسل

چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والا کوروناو ائرس اس وقت پوری دنیا میں اپنے قدم جما چکا ہے جس کے بعد اس کے اثرات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں سنگاپور میں عازمین حج کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ہے۔

اس بارے میں سنگاپور کی اسلامی مذہبی کونسل حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عازمین میں سے 80 فیصد سے زیادہ ایسے افراد ہیں جن کی عمریں 50 برس سے زیادہ ہیں اور انھیں کورونا سے زیادہ خطرہ ہے۔

چونکہ کورونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، اس لئے حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم غازمین حج کو اس سال سعودی عرب نہیں جانے دیں گے۔ تاہم دوسری جانب سعودی عرب نے اب تک اس سال کے حج کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

خیال رہے کہ چین سے شروع ہونے والا وائرس اب سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں پھیل گیا ہے جس کے بعد ہر طرف اس کا خوف پایا جا رہا ہے۔

سنگاپور ہو یا امریکہ، ہر طرف لوگ اس وائرس سے ڈرے ہوئے ہیں، لوگوں کے زندگی گزارنے کے انداز بہت زیادہ تبدیل ہو گئے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ اس وقت دنیا ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔

جہاں یہ وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے، وہاں ہی دوسری جانب اس کو روکنے کے حوالےسے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے سے روکا جا سکے، اسی مقصد کے لئے دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔

لیکن اب سنگاپور میں عازمین حج کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ہے۔ اس بارے میں سنگاپور کی اسلامی مذہبی کونسل حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عازمین میں سے 80 فیصد سے زیادہ ایسے افراد ہیں جن کی عمریں 50 برس سے زیادہ ہیں اور انھیں کورونا سے زیادہ خطرہ ہے

Related Articles

Back to top button