بین الاقوامی

خوفناک حادثہ! اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد کورونا مریض ہلاک

روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ کے اسپتال میں آگ لگنے سے 5 مریض ہلاک ہوگئے۔

آگ لگنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ آگ لگنے سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ آگ اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں لگی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 اسکوائر فٹ کے رقبے کو گھیرے میں لے لیا۔

روسی حکام کے مطابق اسپتال سے عملے سمیت 150 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض بھی زیر علاج تھے۔ اسپتال کو حال ہی میں کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے فعال کیا گیا تھا۔

روسی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے اسباب سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مرنے والے تمام افراد کرونا وائرس میں مبتلا اور اسپتال میں زیر علاج تھے

Related Articles

Back to top button