بین الاقوامی

معروف رہنما عارضہ قلب کے باعث نماز تراویح میں انتقال کرگئے

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے اہم رہنما احمد الکرد گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق احمد الکرد کی وفات پر حماس نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حماس کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ احمد الکرد وسطی غزہ کی پٹی کے رہائشی تھے اور انہوں نے فلسطینی کاموں اور حق واپسی مظاہروں کے دوران غیرمعمولی خدمات انجام دی تھیں۔

انہوں نے 43 سال فلسطینی قوم کی خدمت کی۔ وہ نماز تراویح کے دوران اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

Related Articles

Back to top button