بین الاقوامی

اے ٹی ایم کارڈز سے متعلق سعودی حکومت کی وارننگ جاری، اہم اعلان سامنے آگیا

سعودی حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ایک سے زائد اے ٹی ایم کارڈز کے لیے ایک ہی پن کوڈ استعمال نہ کریں ورنہ وہ مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی بینکوں کے ماتحت میڈیا کمیٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایک سے زائد اے ٹی ایم کارڈ کے لیے ایک ہی پن کوڈ کا استعمال نہ کریں، یہ ان کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

میڈیا کمیٹی نے کہا ہے کہ کوئی سعودی یا مقیم غیر ملکی ایک سے زیادہ بینک میں اکاؤنٹ کھلوائے ہوئے ہو اور اس کے پاس ایک سے زیادہ اے ٹی ایم کارڈز ہوں تو ہر کارڈ کے لیے الگ پن کوڈ کا استعمال کریں۔

کمیٹی کے مطابق تمام کارڈز کا ایک ہی پن کوڈ رکھنے سے مشکل ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اے ٹی ایم کارڈ چوری کرنے والے یا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے وقت خفیہ نمبر پر نظر رکھنے والے زیادہ تر وارداتیں اسی بنیاد پر کرتے ہیں کہ بعض کھاتے دار بہت سارے اے ٹی ایم کارڈ کا ایک ہی خفیہ نمبر اختیار کیے ہوئے ہوتے ہیں۔

تجارتی مراکز میں بھی اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے وقت اس قسم کے کھاتے داروں کے ساتھ وارداتیں ہو رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button