بین الاقوامی

گھریلو ملازماؤں سے متعلق سعودی حکومت کا احسن اقدام، اہم اعلان کردیا

 سعودی حکومت نے مملکت میں گھریلو ملازماؤں کے لیے ایک اور بڑی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے بیرون ملک سے آنے والی گھریلو ملازماؤں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسپیشل کیئر سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیرون ملک سے آنے والی ملازماؤں کو ایئرپورٹ میں پہنچنے کے بعد اسپیشل کیئر کے حوالے کیا جائے گا جہاں سے ریکروٹنگ ایجنسیوں کے نمائندے اور سعودی کفیل ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں ساتھ لے جائیں گے۔

اسپیشل کیئر سینٹر میں ملازماؤں کو رہائش کے ساتھ ساتھ کھانے پینے اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس اقدام کا مقصد مملکت میں داخلے کے بعد ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کفیلوں کی جانب سے منظر عام پر آنے والی شکایات اور معلومات کی عدم فراہمی سے پیدا شدہ صورتحال سے ملازماؤں کو بچانا ہے۔

ملازماؤں سے اچھا برتاؤ اور ان کا خیال رکھنے کے لیے وزارت نے کفیلوں پر بھی کچھ پابندیاں عائد کی ہیں، جیسے کہ کفیل ملازمہ یا ملازم سے ایسا کوئی کام نہیں لے گا جو کہ زندگی کے لیے خطرہ بن سکے۔

اسی طرح کفیل وہ کام ملازمہ سے لینے کا اہل نہیں ہوگا جس کا ملازمت کے معاہدے میں ذکر نہ ہو، کفیل کم از کم 9 گھنٹے ملازمہ کو آرام دینے کا پابند ہوگا جب کہ واجبات اور تنخواہیں ہر مہینے کے آخر میں بذریعہ کیش یا چیک کی صورت میں ادا کی جائیں گی۔

Related Articles

Back to top button