کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی, افسوس نا ک خبر

روس کے دارالحکومت ماسکو میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک مریض ہلاک ہو گیا۔

قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ترجمان کے مطابق ماسکو کے شمال مغرب میں واقع کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے اسپتال میں سب سے پہلے ایک مریض کے کمرے میں آگ بھڑکی جسے بعد ازاں ریسکیو حکام کی مدد سے بجھایا گیا۔

ترجمان کے مطابق اسپتال میں آگ لگنے سے ایک مریض ہلاک ہوا جب کہ 200 سے زائد مریضوں کو بحفاظت باہر نکالا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں