بین الاقوامی

کورونا وائرس: وائٹ ہاؤس میں ماسک پہننے کی پالیسی لازمی قرار، نئی بحث چھڑ گئی

امریکی صدر اور نائب صدر کے دو قریبی ساتھیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وائٹ ہاوس میں ماسک پہننے کی پالیسی لازمی قرار دینے سے متعلق بحث چھڑ گئی ہے۔

جن دو اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، ان میں فوج سے تعلق رکھنے والے صدر ٹرمپ کے خدمت گار اور نائب صدر کی ترجمان کیٹی ملر شامل ہیں۔امریکی صدر اور نائب صدر سمیت وائٹ ہاؤس کے تمام عہدے دار کورونا کی وبا کے دوران ماسک پہننے سے گریزاں رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان دونوں اہلکاروں میں کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد وائٹ ہاؤس کے سینیئر افسران میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ ویسٹ ونگ میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننے کی پالیسی لازمی قرار دی جائے یا نہیں۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاوس میں ری پبلکن پارٹی کے اراکینِ کانگریس سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کیٹی ملر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا تھا کہ متاثرہ خاتون کی ان سے ملاقات نہیں ہوئی لیکن نائب صدر سے مریضہ کی حال ہی میں ملاقاتیں رہی ہیں۔‎

Related Articles

Back to top button