بھارتی فضائیہ ہوئی بوکھلاہٹ کا شکار، ایک اورطیارہ گرا دیا

بھارتی فضائیہ کے پائلٹس کی نا اہلی کا ایک اور منہ بولتا ثبوت سامنے آگیا، مگ 29 طیارہ گرا کر تباہ کروا بیٹھے۔

حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ جالندھر کے قریب ضلع ہوشیار پور میں تربیتی پرواز پر تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تاہم حادثے میں بھارتی پائلٹ محفوظ رہا ۔

پائلٹ کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا کر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں