روس میں کورونا وائرس سے تباہی، متاثرہ ممالک میں پانچواں بڑا ملک قرار

روس میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد فرانس اور جرمنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور اب روس دنیا میں وبا سے متاثرہ پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 859 ہو چکی ہے جب کہ 1723 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد جب کہ جرمنی میں ایک لاکھ 69 ہزار 430 ہے تاہم ان دونوں ممالک میں اموات روس کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔

فرانس اور جرمنی میں بالترتیب 25 ہزار 987 اور 7 ہزار 392 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکا میں کورونا سے اموات 76 ہزار 942 ہو چکی ہیں جب کہ برطانیہ میں 30 ہزار 615، اٹلی میں 29 ہزار 958 اور اسپین میں 26 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں اموات کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 190 تک پہنچ چکی ہے جب کہ ایران میں 6 ہزار 486 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں