کورونا وائرس نے نفرت کا سونامی برپا کر دیا, جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ کورونا وائرس نے نفرت کا سونامی برپا کر دیا ہے، مسلمانوں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کورونا وبا سے نسلی منافرتوں، خوف پھیلانے اور لوگوں کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوششوں کا سونامی آگیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دنیا بھر میں نفرت پرمبنی باتوں کا پرچار ختم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

انٹونیٹو گوٹیریس نے کہا کہ نوبت یہ ہے کہ پناہ گزینوں کو طبی سہولتوں سے محروم کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں