بین الاقوامی

کورونا پرامریکا اور چین میں جنگ کا امکان، چینی صدر کو رپورٹ پیش، حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے

کورونا وائرس کے حوالے سے چینی صدر کو پیش کی جانی والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر امریکا سے جنگ ہو سکتی ہے ۔

چینی حکومت کو ایک رپورٹ میں خبردار دار کیا گیاہے کہ وباء کے پیش نظر ملک کو بڑھتی ہوئی دشمنی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے امریکا کیساتھ تعلقات مسلح محاذ آرائی میں تبدیل ہو سکتے ہیں ۔ قومی موقر نامےکےمطابق رپورٹ سے واقفیت رکھنے والے لوگوں نے اس بارے مطلع کیا ہے ۔

ذرائع نے یہ کہا ہے یہ رپورٹ گزشتہ ماہ کے شروع میں ریاستی سلامتی کی وزارت نے صدر شی جنگ پنگ سمیت بیجنگ کے چوٹی کے رہنمائوں کوپیش کی تھی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1989ء میں تیانمن سکوائر میں جمہوریت پسندوں کیخلا ف کاروائی کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ عالمی سطح پر چین مخالف جذبات عروج پر ہیں ، نتیجے کے طور پر وباء پھیلنے کے بعد چین کو امریکا کی جانب سے سخت مخالفت کی شدید لہر کا سامنا ہے جس کے پیش نظر حکومت کیلئے ضروری ہے کہ انتہائی خراب حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کیلئے تیار رہے ۔

رپورٹ کی تفصیل سے واقف لوگوں نے اس معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اپنی شناخت ظاہر نہیں کی ۔ یہ رپورت تھنک ٹینک اور عالمی تعلقات سے متعلق چینی اارے (سی آر جی آئی آر) نے تیار کی ہے جو ملک کے اعلی خفیہ ادارے ریاستی سلامتی کے وزارت سے منسلک ہے ۔

رپورت سے متعلق سوالات کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے میرے پاس متعلقہ معلومات نہیں ہیں ۔ چین کی ریاستی سلامتی کی وزارت سے رابطے کا کوئی ذریعے دستیاب نہیں ، اس لیے اس کیساتھ رپورت پر تبصرے کیلئے رابطہ نہیں کیا جا سکا ۔ رائٹرز یہ تعین نہیں کرسکا کہ اس رپورٹ میں جو تجزیہ کیا گیا وہ کس حد تک سنگین ہے اور اس حوالے سے چین کے ریاستی رہنمائوں کا موقف ہے اور یہ کہ اگر چین کی ریاستی پالیسی پر اس کا کوئی اثر پڑا تو کس حد تک پڑے گا ؟

Related Articles

Back to top button