بین الاقوامی

کورونا وائرس: اٹلی میں دو ماہ بعدریستوران کھل گئے، حکومت نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اٹلی دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے ملک گیر لاک ڈائون نافذ کیا تھا۔ اور اب دو ماہ کے قرنطینہ کے بعد اطالوی شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے اور کچھ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وہ اب خطے میں نقل و حرکت کر سکیں گے، اپنے رشتہ داروں سے مل سکیں گے، پارک جا سکیں گے اور ریستوران سے کھانا گھر لے جا سکیں گے۔ایک اندازے کے مطابق 40 لاکھ لوگ کام پر واپس جائیں گے۔

ملک میں تاحال کل 210,717 متاثرین ہیں جبکہ 28,884 اموات ہوئی ہیں۔ یہ یورپ یہ یورپ میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہیں۔

Related Articles

Back to top button