بین الاقوامی

غیرملکی ملازمین کورونا وائرس کا شکار، سعودی حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جدہ کے بڑے تجارتی مراکز کے غیرملکی ملازمین کے بارے میں یہ اطلاع کہ وہ کورونا کے مریض ہیں غلط ہے، افواہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہ کی تردید کردی جس میں کہا گیا تھا کہ جدہ کے تجارتی مراکز سے کرونا وائرس میں مبتلا غیرملکی ملازمین پکڑے گئے ہیں۔

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس افواہ سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے حلقوں میں تشویش تھی، اس قسم کی افواہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

محکمہ صحت جدہ نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ غیرملکی ملازمین کے بارے میں یہ اطلاع کہ وہ کورونا کے مریض ہیں بالکل غلط ہے، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے زیر گردش خبریں من گھڑت ہیں جن پر کان نہ دھرے جائیں۔

سعودی محکمہ صحت نے سعودی شہریوں اور غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اس قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں اور صحت سے متعلق خبر محکمہ صحت کے ذرائع سے ہی حاصل کریں۔

واضح رہے کہ سعودی قانون کے تحت افوا پھیلانے پر 5 برس قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق افواہ سازی اور من گھڑت خبریں دینے سے ملکی نظام کو نقصان پہنچتا ہے، افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلانا جرم ہے.

Related Articles

Back to top button