بین الاقوامی

دواساز کمپنی کی محنت رنگ لے آئی، کورونا کو شکست دینے والی گولی ایجاد، بڑی خوشخبری آگئی

برطانوی دوا ساز کمپنی کی جانب سے کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے گولی تیار کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی بڑی دوا ساز کمپنیوں میں ہزاروں سائنس دان کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے طریقے ڈھوندنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن برطانیہ اور ناروے کی کمپنی برجن بیو کے ماہرین کا خیال ہے کہ انہوں نے کورونا کو شکست دینے والی دوا بنا لی ہے۔

دوا ساز کمپنی کی جانب سے اصل میں کینسر کے تیار کی جانے والی دوائی بمسنتینب کورونا وائرس کو خلیوں میں داخل ہونے سے روکنے اور جسم کے ایک انتہائی اہم اینٹی ویرل دفاعی میکانزم کو بند کرنے سے روکنے کے خلاف دفاع کرتی ہے۔

بمسنتینب نامی دوائی کو حکومت کے تعاون سے چلنے والے ٹرائلز میں این ایچ ایس اسپتال کے مریضوں پر استعمال کر کے دیکھا گیا ہے۔

برجن بیو کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گاڈفری انتہائی پرامید ہیں کہ گولی سے جانیں بچیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس کے کام کرنے اور مریضوں کے لیے فائدہ مند ہونے کا 80 فیصد امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی دوا ساز کمپنی گیلاد نے اعلان کیا تھا کہ اس کے اینٹی ویرل علاج کے اعدادو شمار کے ٹیسٹوں سے مریضوں کو وائرس سے 4 دن پہلے ہی ٹھیک ہونے میں مدد ملی ہے۔

Related Articles

Back to top button