بین الاقوامی

خوف و ہراس کے عالم میں بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ نے عمان کے باشندوں کو سنادی خوشخبری

بین الاقوامی ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمان میں 19 جون تک کورونا وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے گا۔

سنگاپور ڈیٹا ڈرائیون انوویشن لیبارٹری کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں مختلف ممالک کے اقدامات کو دیکھتے ہوئے وہاں کورونا وائرس کے خاتمے کی مدت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

یہ ادارہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی پیشگوئی کو نئے ڈیٹا اور حکومتی اقدامات کی روشنی میں اپ ڈیٹ کرتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمان میں 25 مئی 2020 تک کورونا وائرس کا 99 فیصد خاتمہ ہوجائے گا، 19 جون 2020 تک یہ شرح 100 فیصد ہوجائے گی اور عمان اس موذی وائرس سے مکمل طور پر چھٹکارہ حاصل کرلے گا۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وائرس کا ایک لائف سائیکل ہے جس کی بنیاد پر وہ آہستہ آہستہ بعض ممالک میں بڑھ رہا ہے جبکہ بعض ممالک میں کم ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ عمان میں اب تک کورونا وائرس کے 2 ہزار 637 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 12 افراد وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

عمان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ 82 ہزار 892 ہوچکی ہے جبکہ دنیا بھر میں اموات 2 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button