بین الاقوامی

امریکی صدر نے کورونا ویکسین سے متعلق ایک اور اہم دعویٰ کردیا

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنےکا دعویٰ کردیا، امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 68 ہزار 598 ہوگئی ہے۔

امریکی صدر نے اتوار کو ورچوول ٹاؤن ہال میٹنگ کے دوران کہا کہ امریکی سائنسدان اس سال کے آخر تک کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ویکسین تیار کرلیں گے، اور مجھے خوشی ہوگی اگر کوئی ملک ویکسین کی تیاری میں امریکی ماہرین کوشکست دینے میں کامیاب ہوجائے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ کونسا ملک پہلے ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوتا ہے ، ہم صرف یہ چاہتے ہیں، ویکسین وبا سے نمٹنے میں مؤثر ہو۔

ویکسین تیار کرنے کے مراحل کے دوران انسانوں پر کیے جانے والے تجربات کے حوالے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جن پر ویکسین کا تجربہ کیا جاتا ہے وہ خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کررہے ہیں اور وہ خطرات سے بھی آگاہ ہوتے ہیں۔

ٹرمپ نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے کہا کہ وہ ستمبر میں اسکول اور یونیورسٹیاں کھولنے پر زور دوں گا۔

ٹرمپ کے ان ریمارکس کے بعد ان کی انتظامیہ ایجنسیوں پر زور دے رہی ہے کہ وہ “آپریشن وارپ اسپیڈ” کے نام سے ایک نئے پروجیکٹ کے ذریعہ ویکسین تیار کرنے کے عمل کو تیز کرے۔

خیال رہے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا میں اب تک 68 ہزارسے زائد افرادجان سےجاچکے ہیں جبکہ 11 لاکھ سے زیادہ متاثر ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button