بین الاقوامی

سعودی عرب پولیس کی بڑی کاروائی، وائرل ویڈیو کے پیچھے چھپا کردار پکڑلیا، اہم خبر آگئی

سعودی عرب کی پولیس نے سیکورٹی فورسز کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے علاقے حائل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی شہری کو گرفتار کیا، ملزم سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سیکیورٹی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا اور غلط زبان استعمال کرتا تھا۔

پولیس ترجمان کرنل سامی الشمری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہری نے سوشل میڈیا پر قانون نافذ کرنےوالے ادارے کے اہلکاروں کے لیے غیر مناسب زبان استعمال کرتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اسے انٹرنیٹ پر شیئر کیا۔

پولیس نے نوجوان کی شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا اور ویڈیو کی مدد سے ملزم کو حراست میں لیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کی عمر 30 سال ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس پراسیکیوشن جنرل کے سپرد کر دیا گیا ہے جہاں قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button