بین الاقوامی

سربراہ شمالی کوریا کم جونگ اُن کیا واقعی منظرِعام پر آ گئے ہیں؟ اہم خبر آ گئی

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے گزشتہ روز پیانگ یانگ کے شمالی علاقے میں میں کھاد بنانے والی ایک فیکٹری کا افتتاح کرتے ہوئے اپنی 20 دن کی روپوشی ختم کردی اور اسی کے ساتھ ان کی موت کی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کم جونگ اُن کی تصاویر اور خبر جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تقریب کے شرکاء نے انہیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجائیں۔

خبروں کے مطابق، شمالی کوریائی سربراہ کے دل کی شریانوں میں خون کی روانی متاثر تھی جس کےلیے انہوں نے گزشتہ ماہ یعنی اپریل میں آپریشن کروایا تھا جس کے بعد وہ مکمل آرام کی غرض سے روپوش ہوگئے تھے۔

کم جونگ اُن کو بہت زیادہ تمباکو نوشی، موٹاپے اور مسلسل تھکن کے باعث صحت سے متعلق کئی مسائل کا سامنا ہے۔

Related Articles

Back to top button