بین الاقوامی

شراب کورونا کو بالکل ختم کر دیتا ہے، بھارتی رکن اسمبلی کا حیران کن دعوی

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بھارت میں جہاں انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے گائے کے پیشاب پینے کی پارٹیاں رکھی گئیں، وہیں وبا سے بچاؤ کے لیے اور بھی دیسی فرسودہ ٹوٹکے آزمانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

اسی طرح اب بھارتی ریاستی اسمبلی کے ایک رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ شراب نوشی کرنے سے گلے میں موجود کورونا وائرس ختم ہوجاتا ہے۔ بھارتی ریاست راجستھان کے رکن اسمبلی بھارت سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ جس طرح الکوحل سے ہاتھ دھونے سے کورونا ہاتھوں سے ختم ہوجاتا ہے، اسی طرح الکوحل کے استعمال سے مذکورہ وبا گلے سے ختم ہوجاتی ہے۔

راجستھان کے شہر سنگوڈ سے ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے بھارت سنگھ نے ایک خط لکھ کر ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شراب کی دکانیں کھولے تاکہ لوگ آسانی سے الکوحل خرید سکیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رکن اسمبلی نے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو لکھے گئے خط میں دلیل دی کہ جس طرح الکوحل سے ہاتھوں سے کورونا وائرس ختم ہو جاتا ہے، اسی طرح اسے پینے سے بھی گلے سے کورونا ختم ہوجاتا ہے، اس لیے ایسی دکانیں کھول دی جائیں۔

Related Articles

Back to top button