بین الاقوامی

برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں میں کمی مگر فرانس اور اٹلی میں وائرس نے دوبارہ زور پکڑ لیا

کورونا وبا کی وجہ سے یورپی ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی بیشی جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں اور نئے کیسز میں کمی دیکھی گئی جب کہ فرانس اور اٹلی میں کورونا سے متاثرہ کیسز میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے۔

برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے بتایا کہ برطانوی اسپتالوں میں کوویڈ19کے نتیجے میں مزید 360 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے کل ہلاکتوں کی تعداد 21092 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں دیگر شہریوں کے ساتھ ساتھ طبی عملے کے 82 ارکان ، نرسیں اور ڈاکٹر بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

ادھر اٹلی میں سول پروٹیکشن ایجنسی کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے ہونے  333 افراد ہلاک ہوئے جب کہ کورونا سے 260 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھی۔ تاہم دوسری طرف نئے کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔ 2324 نئے کیسز سامنے آئے۔10 مارچ کے بعد یہ متاثرین کی کم ترین تعداد ہے۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ 21 فروری کو اس بیماری کے پھیلنے کے بعد اٹلی میں ہونے والی اموات کی کل تعداد اب 26977 ہوگئی ہے، جو امریکا کے بعد کورونا سے ہلاکتوں کی دوسری بڑی تعداد ہے۔ اٹلی میں 199414 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔فرانسیسی پبلک ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق فرانس میں کورونا سے مزید 437 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں کورونا سے کل ہلاکتیں 23 ہزار 293 ہوگئی ہیں جب کہ 14 ہزار 497 افراد اسپتالوں میں ہلاک ہوئے ۔‎

Related Articles

Back to top button