بین الاقوامی

کورو نا وائرس: تین ماہ بعد دو بڑے چینی شہروں میں اسکول کھل گئے

چینی شہروں بیجنگ اور شنگھائی میں اسکول کھل گئے ۔ نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ چین میں پچھلے تین ماہ سے اسکول بند تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شنگھائی میں مڈل اور ہائی اسکول کی آخری کلاسوں کے طلبا پیر سے اسکول جانا شروع ہو گئے ۔ بیجنگ میں فی الحال ہائی اسکول کی سینئر کلاسوں کے طلبا کے لیے اسکول کھولے گئے تاکہ وہ یونیورسٹی میں داخلے کے امتحان کی تیاری کر سکیں۔ چین کے دیگر شہروں میں بھی اسکول آہستہ آہستہ کھولے جا رہے ہیں جبکہ ووہان میں اسکول چھ مئی سے کھلیں گے۔

اسکول میں داخلے کے وقت ایک ایپلیکیشن کی مدد سے طلبا کا بخار وغیرہ چیک کیا جاتا ہے اور صرف تندرست بچوں کو کلاسوں میں جانے کی اجازت ہے۔‎

Related Articles

Back to top button