بین الاقوامی

کورونا کے خلاف جنگ میں دنیا متحد، کئی ممالک کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

کورونا کے خلاف جنگ میں دنیا ایک ساتھ کھڑی ہو گئی کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئےاٹھائے گئے اقدامات موثر ثابت ہونے لگے جس کے باعث کیسز میں کافی حد تک کمی نظر آنے لگی کئی ممالک نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کر لیا۔

کورونا کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات ثمر آور ثابت ہونے لگے کئی ممالک نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے لیے چند اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی ممالک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ملک اٹلی میں چار مئی سے لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اطالوی وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ چار مئی سے ملک میں معمولات زندگی پر لگی پابندیوں کو نرم کرنے کا آغاز ہو گا ملک میں مینوفیکچرنگ، تعمیراتی انڈسٹری کا کاروبار کھولیں گے، کمپنیوں کو صحت سے متعلق سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پارکس دوبارہ کھول دیے جائیں گے لیکن اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ستمبر تک ہی ممکن ہو سکے گا،، برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن سات مئی سے پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کریں گے۔۔

سری لنکا میں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر نافذ کرفیو میں نرمی کا اعلان کر دیا گیا،،غزہ میں کورونا وائرس کے سبب پابندیوں میں رمضان المبارک کے پیش نظر نرمی کا علان کیا گیا ہے۔

غزہ میں محدود اوقات میں احتیاطی اقدامات کے ساتھ میں ریسٹورنٹ دوبارہ کھولے جائیں گے۔ایران میں جاری لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ کورونا سے متاثرہ علاقوں کو سفید، زرد اور سرخ رنگوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی کہتے ہیں کا سفید کیٹگری کے علاقوں کو کھولا جا رہا ہے،، انہوں نے واضح کیا کہ سفید کیٹگری کے علاقوں میں محدود لاک ڈاؤن ہوگا،، جبکہ ایران میں بازاروں اور مساجد کو کھولنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button