بین الاقوامی

کیا آپ کو پتا ہے؟ دنیا میں کس ملک کے روزے کا دورانیہ سب سے زیادہ ہے؟

دنیا بھر میں مسلمانوں کے مقدس اور فضیلت سے بھرپور ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے اور مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ بھی مختلف ہے۔

دنیا میں اس وقت اسکینڈنیوین ملک ناروے میں روزے کا دورانیہ سب سے زیادہ 20 گھنٹے ہے۔

دوسری جانب امریکا میں روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے، برطانیہ میں ساڑھے 18 گھنٹے جب کہ کینیڈا میں 17 گھنٹے ہے۔

اٹلی میں بھی روزے کا دورانیہ 17 جب کہ جاپان میں روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے ہے۔

دنیا میں روزے کا سب سے کم دورانیہ چلی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہے جو کہ ساڑھے 11 گھنٹے ہے۔

خیال رہے کہ خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سےدنیا بھر میں تقریباً 2 ارب مسلمان مقدس مہینے رمضان المبارک کو بالکل مختلف طریقے سے گزار رہے ہیں اور اجتماعی افطار، تراویح اور مساجد میں اجتماعی دعاؤں سے گریز کرتے ہوئے سماجی دوری اختیار کرکے اپنے گھروں میں ہی عبادت کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button