بین الاقوامی

برطانیہ نے کورونا کے خلاف جنگ تیز کر دی، 50 کروڑ اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرانے کا فیصلہ

برطانیہ نے کورونا کے خلاف جنگ تیز کر دی،پچاس کروڑ اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا،فضائی سفر کرنے والوں کے لیے دو ہفتے قرنطینہ میں رہنا لازم،شاپنگ مالز پر صرف آن لائن ادائیگی کی جا سکے گی،بیوٹی پارلرز سیلون بھی مزید چھ ماہ بند رہیں گے۔

برطانوی حکام نے پچاس کروڑ کٹس کا آرڈر دے دیا،ٹیسٹنگ کٹس صرف بیس منٹ میں اس بات کا پتہ چلائیں گی کہ کس شخص کے خون میں کورونا سے لڑنے کے لیے کتنی اینٹی باڈیز موجود ہیں،کورونا کے خلاف مضبوط قوت مدافعت کے حامل افراد سے اینٹی باڈیز لے کر بیمار وں کے خون میں داخل کی جائیں گی۔ جس کے بعد بیمار جسم میں بھی اینٹی باڈیز خود کار نظام کے تحت بننا شروع ہو جائیں گی۔

برطانوی حکام نے کورونا کے تدارک کی کوششیں تیز کر دی ہیں، فضائی سفر کرنے والوں کو چودہ روز قرنطینہ میں ہر صورت گزارنے ہوں گے ،خلاف ورزی کی صورت میں گرفتار کر لیا جائے گا، شاپنگ سینٹرز میں جانے والوں کے لیے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں،کیش کے استعمال کو ممنوع قرار دیا گیا ہے،شاپنگ مالز میں ہوٹلنگ بھی بند رہے گی،کپڑے خریدنے سے پہلے پہن کر چیک نہیں کیئے جا سکیں گے۔حکام نے ہیئر ڈریسرز اور بیوٹی پارلرز کو بھی مذید چھ ماہ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کو شکست دینے کے بعد کام پر واپس آ چکے ہیں،پہلے ہی روز انہوں نے اینٹی باڈیز منگوانے کے اجازت نامے پر دستخط کرنے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں سائنسی ماہرین کہتے ہیں کہ جون تک برطانیہ معمول کی زندگی کی جانب لوٹ جائے گا۔

Related Articles

Back to top button