بین الاقوامی

چین نے دے دی کورونا وائرس کو شکست، نہ تو جانوں کو خطرہ اور نہ ہی نئے کیسز

دنیا بھر میں تباہ کاریاں پھیلانے والا کورونا جہاں سے شروع ہوا تھا اب وہاں اس کا نام و نشان تک باقی نہیں،وہان شہر میں موجود تمام مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور طبی عملے کی کاوشوں سے چین کورونا کے خلاف جنگ جیت گیا۔

چین نے کورونا کو شکست دے دی،نہ کوئی مریض ہے اور نہ ہی جانوں کو لاحق خطرات باقی رہے، چینی حکام کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ بھی بند ہو چکا ہے،اسپتال کورونا مریضوں سے خالی ہو چکے ہیں، طبی عملے کی دن رات محنت کے باعث زندگی کے رنگ دوبارہ دیکھنا نصیب ہوئے۔

وبا کا مرکز رہنے والے وہان میں کل چھیالیس ہزار چار سو باون کیسز رجسٹرڈ ہوئے جو چین کے مجموعی کیسز کا چھپن فیصد تھے۔تین ہزار آٹھ سو انہتر افراد ہلاک ہوگئے۔بیالیس ہزار پانچ سو تراسی افراد کا علاج کیا گیا،جن میں سے تمام افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔

چین میں مجموعی طور پر چوراسی ہزار تیس سو پچیس رجسٹرڈ مریض سامنے آئے جن میں سے چار ہزار چھ سو بیالیس افرادہلاک ہوئے،ستتر ہزار تین سو چھیالیس صحتیاب ہوئے۔

عالمی صورتحال پر نظرڈالیں تو دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد اٹھائیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے دو لاکھ سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ اکاسی ہزار سے زیادہ ہے۔

Related Articles

Back to top button