بین الاقوامی

سعودی عرب میں غیر ملکی شہری کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ قرار، سعودی شہزادہ بھی حمایت میں اٹھ کھڑا ہوا

شہزادہ عبدالرحمٰن بن مساعد نے غیر ملکی شہریوں کو کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ قرار دینے پر غیر ملکیوں کی حمایت میں ٹویٹ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں غیر ملکی شہریوں کو ملک میں جان لیوا کرونا وائرس پھیلنے کا سبب قرار دیا جارہا ہے جس پر معروف شاعر اور الہلال فٹبال ٹیم کے سربراہ شہزادہ عبدالرحمن بن مساعد غیر ملکیوں کی حمایت کردی۔

شہزادہ عبدالرحمن نے ٹویٹ میں غیر ملکیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ‘کوئی بھی جان بوجھ کر خود کو مرض میں مبتلا نہیں کرتا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ اسّی فیصد غیر ملکیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے لیکن سوشل میڈیا نے انہیں ملک میں جان لیوا وبا پھیلنے کا سبب قرار دے دیا، کیا کوئی جان بوجھ کر خود کو مرض میں مبتلا کرتا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں بتاتا ہوں آپ کو کہ کیونکہ غیر ملکیوں میں وائرس زیادہ پھیلا، کیونکہ وہ بہت چھوٹے چھوٹے گھروں میں رہتے ہیں، ایک ایک فلیٹ میں 15 سے 20 افراد رہائش پذیر ہوتے ہیں، ان میں وائرس پھیلا تو ان کا کیا قصور؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے شہزادہ عبد الرحمن کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعاً! ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے رہائش کے بڑے مسائل ہیں جسے حل کرنے کےلیے ایک مکمل اور منظم منصوبے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 9362 تک پہنچ گئی ہے جس میں 79 فیصد مریض غیر ملکی جبکہ 21 فیصد مریض سعودی شہری ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button