بین الاقوامی

سعودی علماء کی سپریم کونسل نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو کس عمل کو بجالانے پر زور دیا؟ اہم خبر آگئی

سعودی مملکت میں بھی تمام مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر عارضی پابندی عائد ہے۔

سعودی علماء کی سپریم کونسل نے دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ اگر وہ ایسے ملکوں میں رہ رہے ہیں جہاں کورونا وائرس کا حملہ جاری ہے تو ایسے میں وہ ان ملکوں میں نافذ کرفیو اور لاک ڈاوٴن جیسی احتیاطی تدابیر کی لازمی پابندی کرتے ہوئے رمضان المبارک میں نمازیں اور تراویح اپنے گھروں میں ادا کریں۔

العربیہ نیوز کے مطابق علماء کونسل نے کہا کہ ”مسلمان جن ملکوں میں رہائش پذیر ہیں انہیں وہاں عالمی وبا کی روک تھام کی خاطر نافذ کردہ احتیاطی تدابیر کو لحاظ رکھتے ہوئے اپنے دینی فرائض ادائی کی مثال پیش کرنی چاہیے۔

حکام نے مسلمانوں کو دینی شعائر ادا کرنے کی اجازت دے رکھی ہے تاہم انہیں ادا کرتے وقت یہ خیال رکھنا چاہیے کہ اس سے دوسروں کو گزند نہ پہنچے۔

سعودی عرب کے مفتی اعظم نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران تراویح اور عید کی نماز گھروں میں ادا کی جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کو روکا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button