بین الاقوامی

دبئی ائیرپورٹ پر حادثہ، دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، افسوس ناک خبر آگئی

دبئی ائیرپورٹ پر 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایمرٹس ائیرلائن حکام نے حادثے کی تصدیق کی ہے، اور بتایا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

برٹش ائیرویز کے طیارے کی پشت ایمرٹس ائیرلائن کے طیارے سے ٹکرائی، حادثے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دبئی ائیرپورٹ پر منگل کی شام کو ایک حادثہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ برطانوی ائیرلائن کا ایک مسافر طیارہ اے 350 ائیرپورٹ پر کھڑے ایمرٹس ائیرلائن کے مسافر طیارے بوئنگ 777 سے ٹکرا گیا۔

اس حادثے کے دوران دونوں طیاروں کی پشت ایک دوسرے سے ٹکرائی، جس کے باعث طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم اس حادثے کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایمرٹس ائیرلائن حکام نے حادثے کی تصدیق کی ہے، اور بتایا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں لاک ڈاون کے باعث دنیا کا سب سے مصروف ترین دبئی ائیرپورٹ بھی ان دنوں ویران پڑا ہے۔ اس وقت صرف مختلف ممالک میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button