بین الاقوامی

موٹروے پر گاڑیوں‌ کی موجودگی میں‌ طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ مگر کیوں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

 پائلٹ نے طیارے میں فنی خرابی پیدا ہونے کے سبب مصروف موٹروے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرادی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں کیوبیک سٹی کے قریب موٹروے پر پائلٹ نے طیارے میں فنی خرابی ہونے کے نتیجے میں ہنگامی لینڈنگ کرادی، مسافروں نے پائلٹ کو جیمز بونڈ کا لقب دے دیا۔

حیرت انگیز طور پر پائپر چیرو کی پائلٹ سمیت کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا، مقامی فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پائلٹ اور مسافروں کو ریسکیو کیا۔

دوسری جانب ہائی وے پر آنے والی دوسری گاڑیوں کے مسافر یہ سارا منظر دیکھ کر حیران رہ گئے، ایک گاڑی کے مسافر میتھیو للرک نے سارے واقعے کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ ٹریفک کے اوپر اڑتا ہوا نظر آرہا ہے بعدازاں‌ گاڑیوں‌ کی موجودگی میں‌ پائلٹ نے کامیاب لینڈنگ کی۔

صوبائی پولیس کے ترجمان ہیلین نیپٹن نے بتایا کہ طیارہ بغیر کسی خرابی کے اترا ہے۔خیال کیا جارہا ہے کہ طیارہ جین لیسیج ایئرپورٹ کی طرف جارہا تھا کیونکہ وہ اس جگہ کے جنوب میں پہنچا تھا۔

سیرگ نیپٹن نے کہا کہ ہمیں کالز موصول ہوئیں جس کا تذکرہ کیا گیا کہ ہوائی جہاز مغربی سرحد ہائی وے 40 پر اتررہا ہے، خوش قسمتی سے طیارہ بغیر کسی تصادم کے اترا اور تمام لوگ محفوظ رہے۔

ہائی وے پر موجود زیادہ تر لوگوں نے اس کی کامیاب لینڈنگ کی تعریف کی اور ایک عینی شاہد کا کہان تھا کہ یہ لمحہ جیمز بانڈ جیسا تھا جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button