بین الاقوامی

دبئی حکام کی رمضان المبارک کیلئے نئی ہدایات، مساجد سے متعلق اہم فیصلہ لے لیا

دبئی حکام نے رمضان المبارک کے دوران بھی مساجد بند رکھنے کا اعلان کردیا، کورونا وائرس پھیلاؤ کے باعث لوگوں کو 5 وقت کی نمازیں اور نماز تراویح بھی گھروں میں ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

دبئی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث رمضان المبارک کے دوران بھی مساجد کو کھولنا ممکن نہیں ہوگا۔

گزشتہ ماہ مساجد کی بندش کا فیصلہ کیا گیا تھا، جو ماہ مقدس کے دوران بھی نافذ رہے گا۔

دبئی میں مقیم مسلمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان المبارک کے ماہ کے دوران نماز تراویح کی ادائیگی گھروں پر کی جائے۔

دبئی کی طرح سعودی عرب بھی نماز تراویح کے اجتماعات پر پابندی عائد کر چکا ہے۔ جبکہ کورونا وائرس خدشات کے باعث دبئی میں نافذ کرفیو بھی مزید اگلے ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

اس دوران لوگوں کو بنا اجازت باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف ہنگامی حالت کی صورت میں لوگ باہر نکل سکتے ہیں۔ جبکہ جن افراد کو ضروری کاموں کیلئے باہر نکلنے کی ضرورت ہو، ان پر اجازت نامہ حاصل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث متحدہ عرب امارات کے تمام علاقوں میں ڈس انفیکشن مہم کے باعث لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ معمولی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کو جرمانے جبکہ سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کو جیل تک بھیجنے سے گریز نہیں کیا جا رہا۔

Related Articles

Back to top button