بین الاقوامی

بھارتی پائلٹ کا اناڑی پن، ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے گھبراہٹ کا شکار، پھر سے دنیا کے سامنے مذاق

بھارتی فضائیہ کے اناڑی پائلٹ امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے اتنا گھبرائے کہ انہوں نے اسے کھیت میں اتاردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز بھارتی فضائیہ کے پائلٹ نے نیا امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر اڑانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا جس کے بعد اُسے ہوشیار پور میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں دونوں بھارتی پائلٹ بالکل محفوظ رہے جبکہ اربوں ڈالر مالیت کے ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا جس کے بعد اب وہ بغیر مرمت کے اڑ نہیں سکتا۔

میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر بھارتی فضائیہ کے اندور یونٹ کے اہلکار اڑا رہے تھے، ایک گھنٹے سے بھی کم پرواز میں پائلٹ کو کچھ خرابی محسوس ہوئی اور اس نے کنٹرول روم پر رابطہ کر کے اسے کچے میں اتارنے کی اجازت مانگی۔

واقعے کے فوری بعد ہیلی کاپٹر اڑانے والے پائلٹ کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی فضائیہ کی اعلیٰ قیادت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا حکم جاری کردیا۔

Related Articles

Back to top button