بین الاقوامی

پاکستان کی کاوشوں کا صلہ متحدہ عرب امارات نے دل کھول کر دیدیا، اہم خبر جانئے

کورونا وائرس وبا سے پیدا شدہ حالات کے پیش نظر پاکستان کی کاوشوں کے نتیجے میں عرب امارات نے اپنی جیلوں سے 400 قیدی رہا کردیے ہیں۔

ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ معمولی جرائم میں ملوث 400 پاکستانی قیدیوں کو عرب امارت کی حکومت دو پروازوں کے ذریعے پاکستان بھجوائے گی۔

رہا ہونے والے قیدیوں کو فیصل آباد اور پشاور کے ہوائی اڈّوں سے وطن واپس پہنچایا جائے گا۔ قیدیوں کی واپسی کے لئے پاکستانی سفارت خانہ ابو ظہبی اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی امارات کے حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تعاون پر پاکستانی حکومت برادر اسلامی ملک کا شکر گزار ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد کی یمن پر نذرِ کرم، انتونیو گیترس بھی شکر گزار ہوگئے

یاد رہےکہ جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ انتونیو گیترس نے یمن کیلئے 500 ملین ڈالر امداد دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button