بین الاقوامی

کورونا وائرس: سعودی حکومت نے ملازمت پیشہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی

خادم حرمین شریفین اور سعودی فرمانراں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے پیش نظر نجی سیکٹر کی مدد کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے نئے حکم نامے میں خصوصی معاشی پیکج کی منظوری دی۔ سعودی حکومت کی جانب سے نجی وسرکاری ملازمین کی مدد کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں نجی کاروباری سیکٹر کی مدد کے لیے 9 ارب سعودی ریال کا معاشی پیکج منظور ہوا ہے۔ جس کے تحت کمپنیاں اپنے ملازمین کو خصوصی ریلیف فراہم کرے گی۔

خیال رہے کہ مذکورہ اعلان رواں ماہ کے آغاز میں ہوا تھا جس کی منظوری سعودی فرمانراں نے آج دی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے تناظر میں معاشی حالات کی بہتری کے لیے سعودی حکومت مجموعی طور پر 120 ارب ریال منظور کرچکی ہے۔ دریں اثنا اہم اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

سعودی حکام نے کورونا کی موذی وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک بھر میں سرکاری و نجی ادارے بند کیے ہوئے ہیں اور ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات کی گئی ہے جبکہ اکاؤنٹ ہولڈرز کو بھی آن لائن خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

حال ہی میں سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے چھ ماہ تک آن لائن فیس معاف کی گئی، حکام کا یہ فیصلہ اقتصادی شعبوں پر منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے کیا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Related Articles

Back to top button