بین الاقوامی

کورونا وائرس: عوام کیلئے سعودی وزارت صحت کی اہم ہدایات جاری

سعودی وزارت صحت نے عوام صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیائے خورد و نوش کو محفوظ بنانے کی احتیاطی تدابیر بھی جاری کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب بھی کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن سعودی حکومت کی جانب سے وائرس کی روک تھام کےلیے اٹھائے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

وزارت صحت نے سعودی و غیر ملکی شہریوں کی حفظان صحت کو یقینی بناتے ہوئے وائرس سے محفوظ رہتے ہوئے خریداری کے بعد اشیائے خورد و نوش کو محفوظ بنانے کی احتیاطی تدابیر جاری کردیں۔

سعودی وزارت صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کو بتایا کہ خریداری سے قبل ٹرالی کے ہینڈل کو جراثیم کش ٹشو پیپر سے اچھی طرح صاف کریں جکہ ٹن پیک اشیا کو گھر لانے کے بعد جراثیم کش ٹشوپیپر سے صاف کریں۔

ہجوم والے اوقات میں بازار جانے سے گریز کریں اور پھل و فروٹ کو گھر لانے کے بعد اچھی طرح دھوئیں اور پھر فریج میں رکھیں جبکہ شاپنگ بیگز اور پیکنگز کو ضائع کردیں۔

وزارت صحت نے صارفین کو متنبہ کیا کہ وائرس سے بچنے کےلیے خریداری کے وقت نقد رقم دینے کے بجائے کریڈ کارڈ کا استعمال کریں جبکہ مارکیٹ سے آنے کے بعد آنکھ، ناک اور منہ کو چھونے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔

Related Articles

Back to top button