بین الاقوامی

کورونا وائرس، اسپین میں‌ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز نے مثال قائم کردی، ویڈیو وائرل

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے کورونا وائرس کے دوران اسپین میں طبی عملے کو مفت سواری کی خدمات فراہم کرکے خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور یورپی ملک سے کورونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور نرسوں کو بلامعاوضہ سواری فراہم کررہے ہیں۔

محمد شہباز کھٹانہ بارسلونا میں ایک ٹیکسی ڈرائیور ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہم ایسے تمام ڈاکٹرز کو مفت سواری مہیا کررہے ہیں جو اس وبائی مرض میں مریضوں کے علاج کے لیے کام کررہے ہم ان کو گھر سے اسپتال اور اسپتال سے گھر تک مفت سواری فراہم کررہے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹویٹر پر ایک کلپ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے پاکستانی ڈرائیور فرنٹ لائن سولجرز کی خدمت کررہے ہیں اور ان کو منزل مقصود تک پہنچا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 158273 تک جاپہنچی ہے۔

Related Articles

Back to top button