بین الاقوامی

امریکی صدر کو گوگل سے کیوں مدد مانگنی پڑ گئی؟ ٹرمپ کو پریشانی لاحق

کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل اور گوگل سے مدد مانگ لی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنے کے لیے ایپل اور گوگل کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ کورونا کے مریض کا پتہ لگانے کے لیے ایپل اور گوگل ٹیکنالوجی سے مدد فراہم کریں گے جبکہ دونوں کمپنیاں کورونا کے مریض کی لوکیشن بھی بتائیں گی کہ کہیں یہ لوگوں کو متاثر تو نہیں کر رہا۔

امریکی صدر کے اقدام سے لوگوں نے پرائیویسی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

مزید پڑھیں: گوگل اور ایپل کی ایسی کاوش جو ہر انسان کو بچائے کورونا وائرس سے۔۔۔ اہم تحقیق نے سنائی خوشخبری

دوسری جانب معروف سرچ انجن گوگل اور اسمارٹ فونز بنانے والی بڑی کمپنی ایپل نے مشترکہ طور پر ایک ایسی ایپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو صارف کو کورونا وائرس میں مبتلا شخص کے ساتھ رابطہ کرنے پر الرٹ جاری کرے گی۔

دونوں کمپنیاں کورونا وائرس میں مبتلا شخص کی شناخت کی صورت میں بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک ایسی ایپ تشکیل دے رہی ہیں جو صارف کو ان کے اسمارٹ فون پر پیغام پنچا دے گی۔

Related Articles

Back to top button