بین الاقوامی

کورونا وائرس: کویت میں مقیم غیر ملکیوں کی آئی شامت، حکومت نے بغیر اعلان بڑی کاروائی کر دی

کویت میں مقیم کنوارے غیر ملکیوں کی شامت آگئی حکومت نے رہائشی علاقوں میں مقیم کنواروں کی رہائش گاہوں کے بجلی کے کنکشن کاٹنا شروع کردئیے

کویت میں رہائش پذیر غیر ملکی شہری بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔ میونسپلٹیز کی جانب سے نجی اور رہائشی عمارتوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ٹھہرایا گیا ہےان عمارتوں کے بجلی کنکشن بھی کاٹ دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کویتی اخبار الراعی کی رپورٹ کے مطابق 12رہائشی عمارتوں بجلی کنکشن کاٹ دیئے ہیں ۔ حکومتی قوانین کے مطابق رہائشی علاقوں اور کالونیوں میں ایسے تارکین وطن کو رہائش نہیں دی جا سکتی جو کنوارے ہیں یا ان کے ساتھ بیوی بچے نہیں ہیں۔لہٰذا تارکیں کو رہائشی علاقے میں ٹھہرانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

کویتی سرکاری ادارے انجینئرنگ آڈٹ کے ڈائریکٹر انجینئر احمد الجاسم نے بتایا کہ جہرہ کے علاقوں میں رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر 12 عمارتوں کا بجلی کا کنکشن منقطع کر دیا گیا ہے۔مزید عمارتوں میں چھاپے مار ے جارہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button