بین الاقوامی

غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی تیاری شروع، سعودی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے مملکت میں پھنسے غیرملکیوں کو واپس ان کے وطن بھیجنے کی تیاری شروع کر دی۔

اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن گاکا نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے تحت سعودی عرب میں صرف فیری فلائٹ اور خالی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت ہو گی۔

فری پروازیں چلانے کیلئے پی آئی اے کو بھی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جو بھی پروازیں سعودی عرب آئیں گی وہ کورونا کے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں گی۔

سعودی ایوی ایشن گاکا کی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں سوار ہونے سے قبل مکمل اسکریننگ اور طبی جانچ ہوگی گی اور مسافروں کے طیارے میں بیٹھنے سے پہلے میڈیکل ریلیز فارم جمع کرانا لازمی قرار ہوگا۔

ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کسی مسافر کو بخار یا کھانسی ہوئی تو وہ جہاز میں سوار نہیں ہوسکے گا، جہاز میں تمام مسافروں کے پاس ماسک، گلوز ، تھرمامیٹر اور سینیٹائزر لازمی ہونا چاہیے۔

سعودی ایوی ایشن گاکا کے مطابق جہاز میں دو مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی چھوڑی جائے گی ، جہاز کا پورا عملہ مکمل کورونا کٹس گلوز اور ماسک کا استعمال یقینی بنائے۔

اسی طرح جہاز میں کریو کے ایک رکن کو میڈیکل اٹینڈینٹ بنایا جائے گا جو بیماری کی صورت مسافر کی دیکھ بحال کرے گا جب کہ جہاز میں کوئی بھی مسافر دوران پرواز اپنی نشست بھی تبدیل نہیں کرسکے گا۔

دوران پرواز کسی مسافر کی طبیعت خراب ہونے کی صورت فوری طور پر اے ٹی سی کو اطلاع کی جائے گی اور لینڈنگ کے بعد میڈیکل عملہ ہی حہاز سے متاثرہ مریض کو اتارے گا۔

Related Articles

Back to top button